the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے




فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کو آج پند16واں دن ہے۔ دو ہفتے سے زائد پر محیط اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم میں شہداء کی تعداد 604 ہوگئی ہے جبکہ 3700 شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق آٹھ جولائی سے "حفاظتی کنارا" کے نام سے جاری وحشیانہ زمینی اور فضائی حملوں میں شہری تنصیبات اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صہیونی فوج کی بمباری سے اسکول، مساجد، اسپتال اور شہریوں کے مکانات نشانہ بن رہے ہیں جس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کی رفح کے مقام پر تازہ دہشت گردی میں گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

پہلے دس روز اسرائیلی فوج نے جارحیت فضائی حملوں تک محدود رکھی تھی لیکن جمعرات اور جمعہ کے ایام میں قابض فوج نے زمینی حملے بھی شروع کردیے ہیں۔ گذشتہ روز غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد سے اسرائیلی فوج نے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی اور بھاری توپخانے سے نہتے شہریوں پر گولہ باری کی گئی۔ اب صہیونی فوج زمینی آپریشن کے ساتھ ساتھ فضاء اور سمندر کی طرف سے بھی وحشیانہ حملے کررہی ہے اور بمباری سے عام شہریوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
عالمی برادری کی جانب سے صہیونی جارحیت کے خلاف سخت احتجاج کے علی الرغم صہیونی ہٹ دھرمی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غزہ کی پٹی میں



آپریشن کو مزید وسعت دینے کی دھمکی دی ہے۔
 
دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے صہیونی فوج کی تنصیبات اور یہودی کالونیوں پر مزید راکٹ حملے بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے رد عمل میں رات گئے M75 اور R160 راکٹوں سے دوبارہ اسرائیلی کالونیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایم 75 راکٹ مقبوضہ مقدس میں اسرائیلی تنصیبات پر داغے گئے جبکہ R160 راکٹوں سے حیفا شہر کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا۔ قبل ازیں انہی راکٹوں سے اسرائیل کے رامون فوجی اڈے، دیمونا ایٹمی پلانٹ، بحر مردار کے قریب قیساریہ میں اسرائیلی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

فلسطینی مزاحمت کاروں کی تازہ کارروائیوں میں شاؤل ایرن نامی ایک فوجی اہلکار کو یرغمال بنائے جانے کی کامیاب کارروائی بھی شامل ہے۔ القسام بریگیڈ نے دو روز قبل غزہ کی پٹی میں ایک گوریلا کارروائی کے دوران  متعدد صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور ایک کو جنگی قیدی بنا لیا تھا۔ گوکہ اسرائیل نے اپنے کسی فوجی کی گم شدگی کی تردید نہیں کی ہے تاہم القسام نے مغوی فوجی کا ملٹری کوڈ نمنر6092065 بھی جاری کرکے اپنے دعوے کو مزید مستحکم کردیا ہے۔ القسام بریگیڈ اور دیگر مزاحمتی گروپوں کی کارروائیوں میں تین روز میں کم سے کم 30 صہیونی فوجی واصل جہنم اور درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز ڈیڑھ درجن صہیونی فوجیوں کی ہلاکت پر اسرائیلی میڈیا کی چیخیں نکل گئی تھیں اور اسرائیلی پریس نے اسے "سیاہ ترین" دن قرار دیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.